چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ایکس پر بیان: فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ٹرمپ کی ملاقات پاک-امریکہ تعلقات میں اہم پیش رفت قرار
چیئرمین بلاول کے مطابق، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کی یہ ملاقات جنگ بندی کی امریکی کوششوں کے تناظر میں پاک-امریکہ تعلقات میں ایک "مثبت پیشرفت" ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ایکس پر بیان: فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ٹرمپ کی ملاقات پاک-امریکہ تعلقات میں اہم پیش رفت قرار
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس" پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل عاصم منیر آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ظہرانے پر ملاقات کریں گے۔
چیئرمین بلاول کے مطابق، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کی یہ ملاقات جنگ بندی کی امریکی کوششوں کے تناظر میں پاک-امریکہ تعلقات میں ایک "مثبت پیشرفت" ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حالیہ پانچ روزہ جنگ میں پاکستان کی فیصلہ کن فتح کے بعد بھارت نے افسوسناک طور پر مستقل امن کی جانب ہر کوشش کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سے شکست کھانے کے بعد بھارت نے نہ صرف امن کی کوششوں کی مخالفت کی بلکہ امریکی سفارتی مداخلت کو بھی مسترد کر دیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے زور دے کر کہا کہ پاکستان نہ تو تصادم چاہتا ہے اور نہ ہی بھارت سے مکالمے کے لیے بے تاب ہے، مگر پاکستان سمجھتا ہے کہ پائیدار امن دونوں ممالک کے مفاد میں ہے اور ہمارے باہمی تنازعات کا کوئی عسکری حل نہیں ہے۔
انہوں نے بھارت کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی آبی جارحیت، مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم اور دہشتگردی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا ایسے مؤقف ہیں جو زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکتے۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان کا اختتام اس بات پر کیا کہ پاکستان اور بھارت کے تنازعات کا مستقبل انکار یا ہٹ دھرمی میں نہیں بلکہ سچ پر مبنی سفارت کاری میں ہے۔
No comments yet.