جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

خالد گل کا گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں مسیحیوں کے لیے مخصوص نشستوں کا مطالبہ

خالد گل نے اپنی درخواست میں پیپلز پارٹی کی اقلیت دوست پالیسی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پارٹی قیادت اس مطالبے پر ہمدردانہ غور کرے گی۔

Editor

11 ماہ قبل

Voting Line

لاہور – 19 جون 2025:
پاکستان پیپلز پارٹی کے اقلیتی رہنما اور ٹکٹ ہولڈر قومی و صوبائی اسمبلی خالد گل نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو دو علیحدہ درخواستیں پیش کی ہیں، جن میں گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی اور آزاد جموں و کشمیر اسمبلی میں مسیحی برادری کے لیے مخصوص نشستیں مختص کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

پہلی درخواست میں، جو ایڈووکیٹ امجد علی شاہ (صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان) کو بھی ارسال کی گئی، خالد گل نے کہا کہ گلگت کی خوبصورتی، آزادی اور تعلیم میں مسیحی ہمیشہ سے شامل رہے ہیں اور پیپلز پارٹی کے ساتھ سیاسی طور پر سرگرم بھی ہیں۔ تاہم، آج تک انہیں ڈومیسائل، شناختی کارڈ، اور ووٹ جیسے بنیادی شہری حقوق بھی حاصل نہیں ہو سکے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آنے والے انتخابات میں ایک مسیحی مرد اور ایک مسیحی خاتون کے لیے نشستیں مختص کی جائیں۔

دوسری درخواست میں، جو چودھری یاسین (صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر) کے نام ہے، انہوں نے آزاد جموں و کشمیر میں رہنے والے مسیحیوں کی آزادی کشمیر کی تحریک میں شمولیت اور علاقائی خوبصورتی میں ان کے کردار کو اجاگر کیا۔ خالد گل نے زور دیا کہ 2026 کے انتخابات میں بھی دو نشستیں مسیحیوں کے لیے مختص کی جائیں۔

خالد گل نے اپنی درخواست میں پیپلز پارٹی کی اقلیت دوست پالیسی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پارٹی قیادت اس مطالبے پر ہمدردانہ غور کرے گی۔

انہوں نے اپنے دستخط میں خود کو 2008 کے جنرل الیکشن کے ٹکٹ ہولڈر اور دیرینہ وفادار پارٹی رہنما کے طور پر متعارف کرایا۔

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry