جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

شہید بینظیر بھٹو کی 72ویں یوم پیدائش پر ملک بھر میں خراج عقیدت، پیپلز پارٹی ویژن کو آگے بڑھانے کا عزم

شہید بینظیر بھٹو کی 72ویں یوم پیدائش پر ملک بھر میں خراج عقیدت، پیپلز پارٹی ویژن کو آگے بڑھانے کا عزم

Editor

11 ماہ قبل

Voting Line
 
 
 
 
آج پوری قوم سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کی رہنما شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو ان کی 72ویں سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔ شہید بی بی کی سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں شایانِ شان تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے، جبکہ وسطی پنجاب کے 26 اضلاع میں بھی خصوصی پروگرامز منعقد کیے جا رہے ہیں۔  
 
 
پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضی نے اپنے بیان میں کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کی ملک و قوم اور جمہوریت کے لیے گراں قدر خدمات تاریخ کا ایک روشن باب ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ آج ملک میں جمہوریت کا جو نظام قائم ہے، وہ شہید بینظیر بھٹو کی قربانیوں اور جدوجہد کی بدولت ممکن ہوا۔ انہوں نے کبھی بھی آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے ساتھ ساتھ عوام کے حق حاکمیت پر سمجھوتہ نہیں کیا۔  
 
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی شہید محترمہ کے ویژن کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ شہید بینظیر بھٹو کی جدوجہد اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کے مشن کو جاری رکھنے کے لیے کوششیں تیز کی جائیں گی۔  
 
یاد رہے کہ ٹکرز 21 جون 2025 سے قبل آن ائیر نہ کیے جائیں۔
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry