جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکن صوبائی اسمبلی فریال تالپور کا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ پر پیغام

"آج کا دن صرف ایک عظیم رہنما کی سالگرہ کا دن نہیں، بلکہ یہ اُس عزم، جدوجہد اور قربانی کی یاد ہے جس نے پاکستان کی تاریخ کا رخ بدل دیا۔"

Editor

11 ماہ قبل

Voting Line



پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر اور رکن صوبائی اسمبلی فریال تالپور نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی ۷۲ویں سالگرہ پر شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

فریال تالپور نے کہا: "آج کا دن صرف ایک عظیم رہنما کی سالگرہ کا دن نہیں، بلکہ یہ اُس عزم، جدوجہد اور قربانی کی یاد ہے جس نے پاکستان کی تاریخ کا رخ بدل دیا۔"

انہوں نے کہا کہ "شہید بی بی کی سالگرہ ہم سب کے لیے ایک ایسا لمحہ ہے جس میں آنکھیں نم ہو جاتی ہیں لیکن دل فخر سے بھر جاتا ہے۔"

"ہم ایک ایسی عظیم لیڈر کے پیروکار ہیں جس نے اپنی جان دے کر قوم کو شعور، حوصلہ، امید اور جمہوریت دی،" فریال تالپور نے کہا۔

انہوں نے کہا کہ "شہید محترمہ بینظیر بھٹو وہ درخشاں ستارہ تھیں جنہوں نے آمریت کے اندھیروں میں جمہوریت کا چراغ جلایا۔"

"شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ظلم کے خلاف سینہ سپر ہوکر پاکستان کو نئی پہچان اور نیا وقار عطا کیا،" انہوں نے زور دیا۔

فریال تالپور نے کہا: "بی بی شہید صرف ایک سیاستدان نہیں، بلکہ ہر مظلوم کی آواز، ہر ماں کی امید، ہر بیٹی کا فخر اور ہر بھائی کا مان تھیں۔"

انہوں نے کہا کہ "شہید محترمہ کی جدوجہد آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے اور ہمیشہ رہے گی۔"

"بی بی شہید کے نظریات، قربانیاں اور پاکستانی عوام سے ان کی محبت آج بھی دلوں کو گرماتی اور ہماری سیاست کو رہنمائی فراہم کرتی ہیں،" فریال تالپور نے کہا۔

انہوں نے کہا کہ "بی بی شہید نے اپنی جان قربان کر کے اس سرزمین پر جمہوریت، عوامی حقوق اور اقلیتوں و خواتین کے وقار کی حفاظت کی۔"

فریال تالپور نے کہا: "آج یہ تجدیدِ عہد کا دن ہے کہ ہم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو جاری رکھیں گے۔"

آخر میں انہوں نے کہا: "آئیے آج یہ عہد کریں کہ ہم بی بی شہید کے خوابوں کو حقیقت بنائیں گے اور پاکستان کو ایک مضبوط اور خوشحال ملک بنائیں گے۔"

 
 
 
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry