جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

بینظیر بھٹو نے ہر دور میں پاکستان کے کمزور طبقات خواتین، مزدور، اقلیتوں اور غریب عوام کی نمائندگی کی

عظیم حفیظ  سیکرٹری اطلاعات  پیپلز لائرز فورم وسطی پنجاب

Editor

11 ماہ قبل

Voting Line

آج ہم ایک عظیم قائد مسلم امہ کی پہلی خاتون لیڈر، دختر مشرق شہید محترمہ بینظیر بھٹو صاحبہ کی یومِ پیدائش منا رہے ہیں جس نے پاکستان کی تاریخ میں جمہوریت، مساوات اور انصاف کی شمع روشن کی۔  ہم بینظیر بھٹو کی لازوال قربانیوں اور جمہوریت کے لیے ان کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔

بینظیر بھٹو نے ہر دور میں پاکستان کے کمزور طبقات خواتین، مزدور، اقلیتوں اور غریب عوام کی نمائندگی کی۔ ان کا مشن "روٹی، کپڑا اور مکان" صرف ایک نعرہ نہیں تھا، بلکہ ایک عملی جدوجہد تھی جس نے معاشرتی انصاف کی بنیاد رکھی ۔  

• جلاوطنی سے واپسی پر فوجی آمریت کے خلاف تاریخی تحریک چلائی۔  

• پہلی مسلم خاتون وزیرِ اعظم بن کر اسلامی دنیا میں تاریخ رقم کی ۔  

•دوسری بار حکومت بناتے ہوئے صوبائی خودمختاری اور اقلیتوں کے حقوق کو آئینی تحفظ دیا ۔  
  
بینظیر نے دو بار جلاوطنی برداشت کی، اپنے والد (ذوالفقار علی بھٹو) اور بھائیوں (شاہنواز اور مرتضیٰ بھٹو) کی شہادت دیکھی، مگر جمہوریت کی راہ سے قدم نہ ہٹائے۔ ۲۷ دسمبر ۲۰۰۷ء کو راولپنڈی میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت تک ان کا سفر جاری رہا ۔  
 
بینظیر بھٹو نے ہمیشہ قانون کی بالادستی پر زور دیا۔ 

 خواتین کے تحفظ کیلئے قانونی امداد، مفت عدالتی مشاورت اور اقلیتوں کے خلاف امتیازی قوانین کی مخالفت ۔  

بینظیر بھٹو نے ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کا درس دیا۔ آج ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کے مشن کو زندہ رکھیں۔

بینظیر بھٹو کی زندگی ہمیں سکھاتی ہے کہ جمہوریت کو بچانے کیلئے ہر دور میں جدوجہد ضروری ہے۔ عوامی وکلا فورم ان کے مشن کو عدالتی، سماجی اور آئینی محاذ پر جاری رکھے گا۔

 

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry