پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے زیر اہتمام دخترِ مشرق محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ تقریب منعقد
پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے زیر اہتمام دخترِ مشرق محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ تقریب منعقد
پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے زیر اہتمام دخترِ مشرق محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ تقریب منعقد
ماڈل ٹاؤن سیکرٹیریٹ لاہور میں پیپلز پارٹی پنجاب ایگزیکٹو کی جانب سے سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی 72 ویں سالگرہ کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی بھٹو لیگسی فاؤنڈیشن کے چیئرمین بشیر ریاض تھے، جبکہ نظامت کے فرائض سیکرٹری ریکارڈز اینڈ ایونٹس احسن رضوی نے انجام دیے۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز علامہ یوسف اعوان کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی بشیر ریاض نے محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ پر 60 پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا۔ جیالوں نے "زندہ ہے بھٹو زندہ ہے"، "زندہ ہے بی بی زندہ ہے" کے نعروں سے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا، جبکہ تقریب میں پارٹی ترانوں کی گونج بھی سنائی دی۔
سالگرہ تقریب میں میاں مصباح الرحمن، چودھری اسلم گل، نوید چودھری، عثمان ملک، فیصل میر، جہاں آرا وٹو، میاں ایوب، ڈاکٹر خیام حفیظ، علامہ یوسف اعوان، حاجی عزیز الرحمن چن، احسن رضوی، زاہد ذوالفقار، امجد جٹ، میر شکیل چنی، شاہد عباس کاظمی، عابد صدیقی، چودھری سجاد نذیر، خالد بٹ، موسیٰ کھوکھر، حافظ عامر شہزاد، سبط حسن، عارف خان، نصیر احمد، عامر نصیر بٹ، ڈاکٹر رفیق، نسیم سہوترا، ایڈون سہوترا، ڈاکٹر وسیم، عمران کھوکھر ایڈوکیٹ، وحید لودھی سمیت درجنوں کارکنوں نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ضیاء باقیات کو بتایا جائے گا کہ پنجاب پیپلز پارٹی کا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ آج کا ہاری، نوجوان اور عورت کو اس کے معاشی و سیاسی حقوق صرف پیپلز پارٹی دے گی۔ انہوں نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی آج بھی موجود ہے اور پی ایس ایف کے ذریعے پنجاب میں پیپلز پارٹی کو واپس لایا جائے گا۔
امجد جٹ، عارف خان، موسیٰ کھوکھر، سبط حسن اور عبداللہ بیگ نے بھی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے مشن کو آگے بڑھانے کا عہد دہرایا۔
No comments yet.