جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

صدر آصف علی زرداری کا مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار

انہوں نے عالمی برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ موجودہ بحران کے خاتمے کے لیے فوری اور مؤثر کردار ادا کرے۔

Editor

11 ماہ قبل

Voting Line

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر حالات پر قابو نہ پایا گیا تو یہ صورتحال بے قابو ہو سکتی ہے، جس سے لاکھوں معصوم جانوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

صدرِ مملکت نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی قسم کی محاذ آرائی سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ فریقین کو چاہیے کہ وہ پرامن راستہ اختیار کریں، مکالمے کا آغاز کریں اور سفارت کاری کو ترجیح دیں تاکہ موجودہ بحران کو پُرامن طریقے سے حل کیا جا سکے۔

صدر آصف علی زرداری نے اس بات پر زور دیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے کھلے دل سے مکالمہ ضروری ہے، کیونکہ یہی واحد راستہ ہے جو خطے کو مستقل تباہی سے بچا سکتا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ موجودہ بحران کے خاتمے کے لیے فوری اور مؤثر کردار ادا کرے۔ صدر نے کہا کہ خطے کے استحکام اور وہاں کے عوام کی بھلائی کے لیے عالمی کوششیں اب ناگزیر ہو چکی ہیں۔

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry