جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی زرداری ہاؤس آمد، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات

ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

Editor

11 ماہ قبل

اسلام آباد: برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی زرداری ہاؤس آمد، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات

اسلام آباد – پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے زرداری ہاؤس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ دونوں جانب سے باہمی تجارتی تعاون اور معاشی استحکام کے لیے کوششیں مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ دورہ برطانیہ پر بھی گفتگو ہوئی جو بھارتی جارحیت کے پس منظر میں انجام پایا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دورہ برطانیہ کو سراہا اور ان کی سفارتی کوششوں کو قابل تحسین قرار دیا۔

ملاقات میں بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ساتھ رکن قومی اسمبلی حنا ربانی کھر بھی موجود تھیں۔

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry