جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

پارلیمانی صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا پروویڈنٹ فنڈ کی بحالی کا اعلان

راجہ محمد علی منہاس

Editor

11 ماہ قبل

Voting Line

25جون 2025ء اسلام آباد
چیٸرمین سینٹ جناب سید یوسف رضا گیلانی کی طرف سے آج سینٹ آف پاکستان میں پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن PRA کے عہدداران و اراکین کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا گیا اس تقریب ظہرانہ کے روح رواں چیٸرمین سینٹ کے میڈیا ایڈواٸزر جناب میاں خرم رسول تھے

ظہرانے سے قبل چیٸرمین سینٹ جناب سید یوسف رضا گیلانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ صحافت و سیاست کے عنوان پہ شرکاء تقریب سے خطاب کیا اور تقریب میں موجود صحافیوں باالخصوص حاجی نواز رضا، صالح ظافر اور عاٸشہ ناز سمیت بیسیوں رپورٹرز کے تندو تیز سوالات کے جوابات بڑی متانت خوش دلی اور دانشمندی سے دیٸے

سید یوسف رضا گیلانی نے صحافیوں کے لیے provident fund کو بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوۓ پارلیمانی رپورٹرز کے نماٸندوں کو ان کے مساٸل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی بھی یقین دہانی کرواٸ اس اعلان کے ساتھ ہی پارلیمانی رپورٹرز کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے اور انھوں نے زبردست تالیاں بجاتے ہوۓ چیٸرمین سینٹ جناب سید یوسف رضا گیلانی کے اس اعلان و فیصلے کا خیر مقدم کیا

تقریب سے چیٸرمین سینٹ کے میڈیا ایڈواٸزر میاں خرم رسول، پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدداران حافظ طاہر خلیل، نوید احمد و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا بعد ازاں پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے اراکین کے لیے پرتکلف ظہرانہ پیش کیا گیا

اس تقریب میں موجود سینکڑوں پارلیمانی رپورٹرز نے چیٸرمین سینٹ جناب سید یوسف رضا گیلانی سے وقفہ سوالات میں گفتگو کرتے ہوۓ اس بات کا بھی برملا اعتراف کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صحافیوں کو انکے حقوق دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ موجودہ دور حکومت میں بھی وفاقی وزیر اطلاعات نے صحافیوں کے لیے انکی جاٸز مراعات کا اعلان کرنے کے باوجود تاحال اپنے ہی اعلان کو عملی جامہ نہیں پہنایا یہی وجہ ہے کہ ملک کے عوام کے ساتھ ساتھ شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات کی امیدوں کا محور و مرکز بھی پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت ہی ہے

ظہرانے کے اختتام پہ چیٸرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی صحافیوں میں گھل مل گٸے صحافی خواتین و حضرات چیٸرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کے ساتھ تصاویر بنواتے ہوۓ ان کا شکریہ بھی ادا کرتے رہے راقم الحروف نے بھی چیٸرمین سینٹ جناب سید یوسف رضا گیلانی اور ان کے میڈیا ایڈواٸزر میاں خرم رسول صاحب کی خصوصی دعوت پہ اس اہم تقریب میں شرکت کی۔

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry