جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

دفتر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ میں "شناختی کارڈ اور ووٹر رجسٹریشن حکمت عملی (مرحلہ 5)" سے متعلق ایک روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد

ورکشاپ میں شریک افسران کو پچھلے مراحل سے حاصل شدہ تجربات، چیلنجز، اور آئندہ حکمت عملی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

Editor

11 ماہ قبل

Voting Line

کراچی: دفتر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ میں "شناختی کارڈ اور ووٹر رجسٹریشن حکمت عملی (مرحلہ 5)" سے متعلق ایک روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ تربیتی سیشن میں الیکشن کمیشن کے فیلڈ افسران کے ساتھ ساتھ نادرا کے مختلف اضلاع کے افسران نے شرکت کی۔

تربیتی سیشن کا مقصد الیکشن کمیشن کی ووٹر رجسٹریشن مہم کے پانچویں مرحلے کے لیے مؤثر حکمت عملی تیار کرنا اور خواتین، افراد باہم معذوری، خواجہ سرا و دیگر محروم طبقات کی رجسٹریشن کو یقینی بنانا تھا۔ ورکشاپ میں شریک افسران کو پچھلے مراحل سے حاصل شدہ تجربات، چیلنجز، اور آئندہ حکمت عملی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا مقصد صرف ووٹ رجسٹریشن نہیں بلکہ ہر شہری، خاص طور پر خواتین، افراد باہم معذوری، اقلیتوں اور خواجہ سرا برادری کو انتخابی عمل کا حصہ بنانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن مہم کے مسلسل اقدامات کی بدولت ووٹر لسٹوں میں مرد و خواتین کے درمیان فرق 11.74 فیصد سے  کم ہوکر  7.52 فیصد رہ گیا ہے، جو ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مرحلے میں نہ صرف نادرا کے ساتھ قریبی تعاون کو مزید بہتر بنایا جائے گا بلکہ مقامی سطح پر بھی کمیونٹی کی شمولیت اور آگاہی کو فروغ دیا جائے گا تاکہ ہر ووٹر کا اندراج یقینی بنایا جا سکے۔
ریجنل الیکشن کمشنر لاڑکانہ  عبدالواحد بلوچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر) جینڈر اینڈ سوشل انکلوژن (عبداللہ شاہ نے بطور ماسٹر ٹینرز تربیتی فرائض سر انجام دیے ۔

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry