جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

پاکستان پیپلز پارٹی کے حکومتی رائٹسائزنگ اور نجکاری کمیٹیوں پر تحفظات

چوہدری منظور احمد کا مؤقف ہے کہ ماضی میں اداروں کی نجکاری کے تجربات غیر شفاف اور مشکوک رہے ہیں۔

Editor

10 ماہ قبل

Voting Line

پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومتی رائٹسائزنگ کمیٹی اور نجکاری کمیٹی کے حوالے سے سنجیدہ اعتراضات اٹھائے ہیں۔ ان کمیٹیوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کی نمائندگی چوہدری منظور احمد کر رہے ہیں، جنہوں نے ان امور پر تفصیلی تحریری کمنٹس جمع کروائے ہیں۔

چوہدری منظور احمد کا مؤقف ہے کہ ماضی میں اداروں کی نجکاری کے تجربات غیر شفاف اور مشکوک رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نجکاری کے بعد مسابقت کے بجائے کارٹلز بنے، جس سے اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔

انہوں نے خاص طور پر چینی، سیمنٹ اور گھی کے شعبوں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ نجکاری کے بعد حکومت نہ ان شعبوں کو ریگولیٹ کر سکی اور نہ ہی کوئی مؤثر کنٹرول قائم کر سکی۔ ان کا کہنا تھا کہ نجی شعبے کے حوالے کیے گئے اداروں میں نہ تو لیبر قوانین کا اطلاق کیا گیا اور نہ ہی کم از کم تنخواہ کے اصول کو نافذ کیا گیا، جس سے محنت کش طبقہ شدید متاثر ہوا۔

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry