جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا لاہور سمیت پنجاب میں بارش کے دوران جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس

لاہور اور رائیونڈ سمیت مختلف علاقوں میں بارش کے دوران 27 قیمتی جانوں کا ضیاع باعثِ صدمہ ہے: بلاول بھٹو زرداری

Editor

10 ماہ قبل

Voting Line

لاہور / کراچی / اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کے دوران حادثات کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر   دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ پنجاب کے بارش زدہ علاقوں میں حکومت کی جانب سے متاثرین کے لیے فوری امداد اور زرعی شعبے کے لیے بلا تاخیر و بلا امتیاز  سپورٹ کی ضرورت ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے گذشتہ روز لاہور اور رائیونڈ سمیت  پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کے دوران حادثات میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں، بشمول مرید وال میں چھت گرنے سے ایک ہی گھر  کے جانبحق ہونے والے 5 افراد کے لواحقین، سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ افسوسناک خبریں میرے لیے باعثِ صدمہ ہیں۔ انہوں نے غمزدہ خاندانوں کے لیے صبر جمیل اور جانبحق افراد کے لیے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پنجاب بھر میں بارش کے دوران حادثات میں زخمی ہونے والے شہریوں کے بہتر علاج معالجہ کو بھی یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زردار ی نے کہا کہ  لاہور، روالپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ڈسکہ، حافظ آباد، وزیرآباد،  ننکانہ صاحب، منچن آباد، بہاولنگر، پاکپتن، عارف والا، قصور اور فاروق آباد کے نشیبی علاقوں سمیت دیگر  بیشمار قصبوں و دیہاتوں سے بارش کا پانی نکالنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارش میں جن غریب شہریوں کے گھروں اور کسانوں کی  فصلوں کو نقصان پہنچا ہے، اُنہیں فوری حکومتی امداد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں زرعی شعبہ خصوصاً کسان پہلے ہی گذشتہ کئی دہائیوں سے مشکل حالات میں جکڑے ہوئے ہیں، اُن کو ہونے والے نقصان کا تدارک کیا جائے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے بارش متاثرین سے مخاطب ہوتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ  پیپلز پارٹی اُنہیں مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑے گی، ہم بارش متاثرین کو اُن کا حق دلوائیں گے۔

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry