پیپلز پارٹی بلوچستان میں دو انسانوں کے قتل پر خاموش نہیں رہے گی: سینیٹر پلوشہ خان
ڈی چوک سے بھا گنے والے مینار پاکستان سے بھی بھاگ جائیں گے ۔
اسلام آباد۔:رہنما پاکستان پیپلزپارٹی سینیٹر پلوشہ خان نے بلوچستان میں خاتون کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چئیرمین بلاول بھٹو نے سب سے پہلے اس سانحہ کی مذمت کی تھی،ڈی چوک سے بھاگنے والے مینار پاکستان سے بھی بھاگ جائیں گے ، بارش سے ہونے والے نقصانات کے ازالہ کیلئے کاشتکار طبقہ کی داد رسی کی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں سینیٹر قرۃ العین مری اور پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ سندھ میں ایک اونٹنی کی ٹانگ کٹنے پر آواز اٹھائی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان میں دو انسانوں کے قتل پر خاموش نہیں رہے گی ، چیئرمین بلاول بھٹو نے سب سے پہلے اس سانحہ کی مذمت کی ۔
انہوں نے کہا کہ سنا ہے پی ٹی آئی 5 اگست کو مینار پاکستان جلسہ کرے گی لیکن ہم چاہتے ہیں کہ 9 مئی والا ماحول دوبارہ پیدا نہ ہو ۔ پلوشہ خان نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں اے پی سی بلائی گئی ہے لیکن دیگر سیاسی جماعتوں کو اس میں مدعو نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی چوک سے بھا گنے والے مینار پاکستان سے بھی بھاگ جائیں گے ۔ پلوشہ خان نے کہا کہ جہاں بھی بارشوں نے نقصان پہنچا ہے ان علاقوں کے کسانوں کی داد رسی کی جائے ۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کی نقصان کا سبب بننے والی ہائوسنگ سوسائٹیوں کے خلاف ایکشن لیا جائے تاکہ مستقبل میں قیمتی انسانی جانوں اور املاک کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
No comments yet.