ساہیوال میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی 70ویں سالگرہ کی پروقار تقریب کا انعقاد
مہمانِ خصوصی محمد ذکی چوہدری، صدر پیپلز پارٹی ضلع ساہیوال و ٹکٹ ہولڈر قومی اسمبلی، اور چوہدری شفقت علی چیمہ، جنرل سیکرٹری ضلع ساہیوال و امیدوار قومی اسمبلی، نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔
ساہیوال: سید محمد علی بخاری سرخ پوش
سیکرٹری اطلاعات و نشریات پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ساہیوال کے زیر اہتمام صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی 70ویں سالگرہ کی پروقار تقریب ڈسٹرکٹ پیپلز بیورو آفس، ستار کمپلیکس ساہیوال میں منعقد ہوئی، جہاں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے جوش و خروش سے شرکت کی۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کیا گیا، جس کے بعد مہمانِ خصوصی محمد ذکی چوہدری، صدر پیپلز پارٹی ضلع ساہیوال و ٹکٹ ہولڈر قومی اسمبلی، اور چوہدری شفقت علی چیمہ، جنرل سیکرٹری ضلع ساہیوال و امیدوار قومی اسمبلی، نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔
اس موقع پر سٹی، تحصیل، ضلعی عہدیداران، ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی کے مختلف ذیلی ونگز کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کے شرکاء نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو ان کی سیاسی بصیرت، جمہوری جدوجہد، اور پارٹی کے لیے دی گئی قربانیوں پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب کو پیپلز پارٹی کارکنان کے لیے تجدیدِ عہد کے طور پر سراہا گیا، جس میں پارٹی قیادت سے وفاداری اور عوامی خدمت کے جذبے کا اعادہ کیا گیا۔
No comments yet.