جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات

ملاقات میں بلوچستان کی ترقی، امن و امان اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

Editor

10 ماہ قبل

Voting Line

کراچی: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔

ملاقات میں بلوچستان کی ترقی، امن و امان اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیرِ اعلیٰ نے صدر کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورت حال پر بریفنگ دی۔

صدر آصف علی زرداری نے بلوچستان میں امن و امان کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح، بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

صدرِ مملکت نے زور دیا کہ بلوچستان کے عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانے کے لیے مؤثر اور پائیدار اقدامات کیے جائیں تاکہ صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry