خاتون اول آصفہ بھٹو نے بینظیر ہاکی سٹیڈیم کا افتتاح اور تعلقہ دوڑ میں گرلز سکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا
بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے گھروں کی مالکانہ اسناد کو متاثرہ خاندانوں کی خواتین ارکان میں تقسیم کیا اور کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کا خواب دیکھا اور اسے تعبیر بھی دیدی۔

نوابشاہ: خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کے اعتماد کو بڑھانے کے لیے سندھ حکومت کی طرز پر عوامی فلاحی منصوبوں کی ضرورت ہے۔
خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے نواب شاہ کی یونین کونسل عبداللہ لونڈ کے گاؤں خادم حسین شر کا دورہ کیا ہے۔اس موقع پر وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو بھی اُن کے ہمراہ تھیں۔
آصفہ بھٹو نے سیلاب متاثرین کیلیے سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے گھروں کا دورہ کیا اور ان کا جائزہ بھی لیا۔
رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے گھروں کی مالکانہ اسناد کو متاثرہ خاندانوں کی خواتین ارکان میں تقسیم کیا اور کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کا خواب دیکھا اور اسے تعبیر بھی دیدی۔
انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے عوامی خدمت کی جو مشعل جلائی تھی، اسی تسلسل سے پاکستان کے عام آدمی کے گھروں روشن ہیں۔
آصفہ بھٹو نے کہا کہ پاکستان بھر میں سندھ حکومت کے عوامی فلاحی منصوبوں کی طرز پر اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ عام آدمی کا حکومت پر اعتماد مزید مضبوط ہو۔
:اسلامی جمہوریہ پاکستان کی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے آل سندھ انٹر ڈویژن پنک ہاکی چیمپئن شپ کا بھی افتتاح کیا۔
.jpg)
چیمپئن شپ میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص اور نواب شاہ سمیت سندھ کے 6 ڈویژن کی خواتین ہاکی کھلاڑی شامل ہیں۔
آصفہ بھٹو زرداری نے ہاکی سے گیند گول میں پھینک کر کھیل کا باقاعدہ آغاز کیا، آصفہ بھٹو زرداری نے افتتاحی ہاکی میچ کو دیکھا اور ہاکی ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی۔
.jpg)
خاتون اول کے ہمراہ سندھ کی وزیر صحت عذرا پیچوہو، وزیر کھیل محمد بخش خان مہر، سندھ ویمنز ہاکی کی صدر شہلا رضا و دیگر موجود تھے۔
دوسری جانب خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے شہید بینظیرآباد کا دورہ کیا اور تعلقہ دوڑ میں بینظیر گرلز اسکول کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔اسکول کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو بھی آصفہ بھٹو زرداری کے ساتھ تھیں۔آصفہ بھٹو زرداری نے تعلقہ دوڑ میں بینظیر گرلز اسکول کا سنگِ بنیاد رکھا۔ اسکول میں بچیوں کو پرائمری اور سیکنڈری کلاسز تک تعلیم دی جائے گی۔ اسکول میں لائبریری اور لیبارٹری سمیت جدید ترین سہولیات میسر ہوں گی۔
No comments yet.