جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا: سحر کامران

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیئر رہنما سحر کامران کا بلاول بھٹو زرداری کی بین الاقوامی سفارتی کوششوں پر بیان

Editor

10 ماہ قبل

Voting Line

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیئر رہنما اور ماہرِ خارجہ امور سحر کامران نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی عالمی سطح پر سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے بھارتی جھوٹے پراپیگنڈے کے خلاف عالمی برادری کو مؤثر پیغام دیا۔

سحر کامران نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ پاکستان نے نہ صرف اپنی خودمختاری کا دفاع کیا بلکہ عالمی سطح پر اپنی آواز بھی بلند کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی یہ سفارتی کامیابی فوجی طاقت، قابل اعتماد ڈیٹرنس، بروقت سیاسی فیصلوں اور مؤثر سٹریٹجک رابطوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک-بھارت حالیہ تنازعات کے تناظر میں پاکستان نے اپنے بیانیے کو عالمی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کیا، اور بین الاقوامی غلط فہمیوں سے پہلے ایک محتاط سفارتی مہم کا آغاز کیا۔

سحر کامران کا کہنا تھا کہ سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایک مضبوط سفارتی حکمت عملی سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور اہم عالمی دارالحکومتوں میں کثیر الجماعتی وفود کی قیادت کی۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی بین الاقوامی سفارتکاری کی بدولت مختلف سفارتی اور پالیسی فورمز پر پاکستان کے دفاعی لچک اور علاقائی استحکام کے بیانیے کو پذیرائی ملی، جس سے بھارت کی جانب سے پاک-بھارت تنازع کو غلط رنگ دینے کی کوششوں کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا گیا۔

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry