جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

مراکش کے سفیر محمد کارمون کی ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان مراکش کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے

Editor

9 ماہ قبل

Voting Line

اسلام آباد: پاکستان میں مراکش کے سفیر محمد کارمون نے ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدرِ مملکت نے پاکستان اور مراکش کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ عقیدے، اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان مراکش کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے اور دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور مراکش میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں جن سے دونوں ممالک مستفید ہو سکتے ہیں۔

صدرِ مملکت نے 2022 کے سیلاب میں پاکستان کی مدد کرنے پر مراکش کا شکریہ ادا کیا اور مراکش کے فرمانروا شاہ محمد ششم کی صحت و تندرستی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry