جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

پاک امریکا انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ: مشترکہ اعلامیے میں  ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ

ڈائیلاگ میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و استحکام کیلئے مسلسل اور منظم روابط ضروری قرار دیا گیا، اعلامیہ امریکی سفارتخانہ

Editor

9 ماہ قبل

Voting Line

اسلام آباد: پاکستان اور  امریکا نے انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کے مشترکہ اعلامیے میں  ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کی صدارت نبیل منیر اور گریگری ڈی لوجرفو نے مشترکہ طور پر کی۔

اعلامیے کے مطابق ڈائیلاگ میں ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، فریقین نے بی ایل اے، داعش خراسان، ٹی ٹی پی کے خطرات سے نمٹنے پر زور دیا۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے پاکستان کی دہشتگردوں کو قابو کرنے کی کامیابیوں کو سراہا، اور جعفر ایکسپریس سمیت خضدار اسکول بس حملے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ڈائیلاگ میں سکیورٹی چیلنجز اور نئی ٹیکنالوجی کے دہشتگردی میں استعمال سے نمٹنے پر اتفاق کیا گیا، ادارہ جاتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور صلاحیتوں میں اضافہ کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اقوام متحدہ سمیت کثیرالجہتی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے کا عزم کا اعادہ کیا گیا جبکہ دہشتگردی کے خاتمے اور امن و استحکام کے لیے مسلسل اور منظم روابط ضروری قرار دیا گیا۔

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry