جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

پیپلز سیکرٹریٹ پنجاب میں یومِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب

تقریب میں قومی پرچم لہرایا گیا، قومی ترانہ پڑھا گیا اور وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

Editor

9 ماہ قبل

Voting Line

لاہور، 14 اگست 2025 — پیپلز سیکرٹریٹ سی 158 پنجاب آفس میں پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی چوہدری محمد اسلم گل، فیصل میر، صداقت شیروانی، امیدوار صدر لاہور خالد گل، ڈپٹی جنرل سیکرٹری پنجاب عثمان سلیم ملک، جنرل سیکرٹری لاہور، جمیل منج امیدوار ٹکٹ ہولڈر 147، نائب صدر لاہور عامر نصیر بٹ، زونل صدر ملک ندیم افضل، طاہر غالب جنرل سیکرٹری زون، رانا ذوالفقار ایڈووکیٹ، محمد انور انصاری، شاہدہ جبین، پاسٹر ولسن، آصغر ثریا، انور انصاری، الفت انور انصاری، فرحت یاسمین، شبانہ گل، مشرف انور، قاضی عمران قدیر، غلام سرور کھر، راؤ محمد شریف، حنان حسین، مسز نگہت اور دیگر پارٹی عہدیداران نے شرکت کی۔

تقریب میں قومی پرچم لہرایا گیا، قومی ترانہ پڑھا گیا اور وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

اس موقع پر خالد گل نے کہا: "یومِ آزادی نہ صرف ماضی کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے بلکہ یہ ہمارے لیے عزمِ نو کا پیغام بھی ہے۔ ہمیں پاکستان کو ایک ترقی یافتہ، خوشحال اور جمہوری ملک بنانے کے لیے متحد ہو کر جدوجہد جاری رکھنی ہوگی۔"

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry