جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشوں اور سیلابی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس

بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے متعلقہ انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ بگڑتی ہوئی صورتِ حال میں ان علاقوں پر فوری اور ترجیحی توجہ دے

Editor

9 ماہ قبل

Voting Line

 

اسلام آباد (16 اگست 2025): اسلامی جمہوریہ پاکستان کی خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والی تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا پیغام پہنچایا۔

بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "مصیبت کی اس گھڑی میں ہم متاثرین کے ساتھ ہیں۔"

انہوں نے آفت زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف کارکنان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ "جان ہتھیلی پر رکھ کر بلند حوصلوں کے ساتھ انسانی خدمت کرنے والے کارکنان ہمارے ہیرو ہیں۔"

بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے متعلقہ انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ بگڑتی ہوئی صورتِ حال میں ان علاقوں پر فوری اور ترجیحی توجہ دے جہاں زمینی راستے منقطع ہوچکے ہیں تاکہ امداد بروقت متاثرین تک پہنچ سکے۔

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry