جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

پی ایس ایف کی پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت پر شدید تنقید

وہ کمیٹی جو صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف اور جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے بشری ٰمانیکا اور ملک علی سانول پر بنائی تھی، اس پر ابھی تک کوئی فیصلہ کیوں نہیں کیا گیا؟

Editor

9 ماہ قبل

Voting Line

لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں میں پی ایس ایف کی قیادت اور ساتھی کامریڈز کے ساتھ پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ملاقاتوں کا اہتمام کیا گیا۔۔۔

 جن میں پنجاب کے نوجوانوں کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی،ان ملاقاتوں میں اس بات پر زور دیا گیا کہ صوبے بھر میں طلبہ و نوجوانوں کی جدوجہد کو منظم تحریک کی شکل دی جائے جس پر جلد ایک کمیٹی کا اعلان کیا جائے گا جو تحریک چلانے کے حوالے سے سب ساتھیوں کی رائے سے سفارشات مرتب کرے گی،نوجوانوں نے اس موقع پر پی ایس ایف پنجاب کی اہلیت سے عاری اور غیر نظریاتی قیادت کے تنظیمی معاملات پر بھی آواز بلند کی اور سوال اٹھایا کہ وہ کمیٹی جو صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف اور جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے بشری ٰمانیکا اور ملک علی سانول پر بنائی تھی، اس پر ابھی تک کوئی فیصلہ کیوں نہیں کیا گیا؟ اگر پیپلز پارٹی پنجاب کی موجودہ قیادت فیصلے کرنے سے قاصر ہے تو لاہور کے باشعور سیاسی نوجوان اپنے مستقبل کے فیصلے خود کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry