بلاول بھٹو زرداری کا ہیلی کاپٹر حادثے میں 5 فوجی جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس
پی پی پی چیئرمین نے ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے میجر عاطف،کوپائلٹ میجر فیصل، فلائٹ انجینیئر نائب صوبیدار مقبول، کریوچیف حافظ جہانگیر اور چیف نائیک امیر کو خراج عقیدت پیش کیا
کراچی / اسلام آباد / لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے چلاس میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے میں پائلٹ سمیت عملے کے 5 ارکان کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے میجر عاطف،کوپائلٹ میجر فیصل، فلائٹ انجینیئر نائب صوبیدار مقبول، کریوچیف حافظ جہانگیر اور چیف نائیک امیر کو خراج عقیدت پیش کیا اور اُن کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی۔ انہوں نے شہداء کے خاندانوں سے بھی دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
No comments yet.