جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے ڈاکٹر ضیا اللہ بنگش کی اہلیہ کا انتقال، نماز جنازہ ادا

پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے ڈاکٹر ضیا اللہ بنگش کی اہلیہ کا انتقال، نماز جنازہ ادا

Editor

8 ماہ قبل

 
 
 
 
پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے ڈاکٹر ضیا اللہ بنگش کی اہلیہ کا انتقال، نماز جنازہ ادا
 
لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر ضیا اللہ بنگش کی اہلیہ کا انتقال ہو گیا ہے۔ مرحومہ کی نماز جنازہ گول گراؤنڈ شادباغ لاہور میں ادا کی گئی۔
 
نماز جنازہ میں سینکڑوں سوگواروں نے شرکت کی جن میں پیپلز پارٹی کے اہم رہنما، صحافی اور مختلف مکاتب فکر کی شخصیات شامل تھیں۔ نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کو مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
 
نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں عثمان ملک، اسلم گل، سہیل ملک، فرخ مرغوب صدیقی، غلام عباس میر، نصیر احمد، جاوید فاروقی، میر شکیل چنی، کامران ڈار کے علاوہ متعدد صحافی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شامل تھیں۔
 
مرحومہ کا ختم قل کل شادباغ میں ڈاکٹر ضیا اللہ بنگش کی رہائش گاہ پر بعد نماز عصر ادا کیا جائے گا۔
 
 
 
 پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمان بلاول بھٹو زرداری نے ڈاکٹر ضیا اللہ خان بنگش اور دی نیوز کے رپورٹر فیضان بنگش کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ 
 
چیئرمان پیپلز پارٹی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ڈاکٹر ضیا اللہ بنگش کی اہلیہ اور فیضان بنگش کی والدہ کے انتقال پر انہیں گہرا افسوس اور دکھ ہے۔ انہوں نے اس مشکل وقت میں پورے خاندان کے ساتھ اپنی اور پوری پارٹی کی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
 
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ "دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت پوری پارٹی آپ کے ساتھ ہے۔" انہوں نے مرحومہ کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی ہے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی ہے۔
 
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry