جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

سپارکو کی رمضان کا چاند یکم مارچ کو نظر آنے کی پیش گوئی

چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے پاس ہے، ترجمان

Team

ایک سال قبل

Voting Line

سپارکو نے رمضان المبارک کا چاند یکم مارچ کو نظر آنے کی پیش گوئی کر دی۔

ترجمان سپارکو کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ 2025 سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ رمضان کا چاند 28 فروری 2025 کو شام 5 بج کر 45 منٹ پر پیدا ہوگا اور 28 فروری کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہوگی۔

ترجمان نے کہا کہ 28 فروری کو چاند کی کم بلندی اور فاصلے کی وجہ سے اس کا نظر آنا مشکل ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ 28 فروری کو چاند اور سورج کا زاویائی فاصلہ 7 ڈگری ہوگا جس کی وجہ سے چاند انسانی آنکھ سے نظر نہیں آئے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک یکم مارچ سے شروع ہوگا۔

ترجمان نے مزید بتایا گیا کہ شوال کا چاند 30 مارچ کو نظر آنے کی توقع ہے جس کے نتیجے میں عید الفطر 31 مارچ کو ہو سکتی ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ رمضان کے چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے پاس ہے۔

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry