جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری نے خفیہ طور پر شادی کرلی

نرگس اپنے دیرینہ دوست ٹونی بیگ سے لاس اینجلس میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں

Team

ایک سال قبل

Voting Line

بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری اپنے دیرینہ دوست ٹونی بیگ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نوبیاہتا جوڑا ان دنوں سوئٹزر لینڈ میں ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری اور ٹونی بیگ نے حال ہی میں لاس اینجلس میں خفیہ طور پر شادی کرلی، جس میں صرف خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی، نیا نویلا جوڑا شادی کے بعد ان دنوں سوئٹزرلینڈ میں ہے۔

دوسری جانب جوڑے کی جانب سے شادی کی کوئی بھی تصویر سوشل میڈیا پر مداحوں سے شیئر نہیں کی گئی اور نہ ہی دونوں میں سے کسی نے شادی کی خبر کی تصدیق یا تردید کی ہے۔

بھارتی میڈیا  کے مطابق نرگس فخری اور ٹونی بیگ 3 سال سے ڈیٹ کررہے ہیں، ٹونی بیگ کے حوالے سے  بتایا جاتا ہے کہ وہ لاس اینجلس میں مقیم کشمیری نژاد بزنس مین ہے۔

اداکارہ نرگس فخری نے شادی سے قبل بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹونی بیگ کا نام لیے بغیر کسی سے تعلق میں ہونے کا اعتراف کیا تھا اور کہا تھا کہ میں تفصیلات میں نہیں جانا چاہتی لیکن میری زندگی میں کوئی ہے اور میں بہت خوش ہوں۔

واضح رہے کہ امریکا سے تعلق رکھنے والی نرگس فخری بالی ووڈ کی متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں، جن میں راک اسٹار، مدراس کیفے، پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو، میں تیرا ہیرو، ساگاسم، اظہر، ڈشوم اور تورباز جیسی فلمیں شامل ہیں۔

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry