بلاول بھٹو زرداری کا خیبرپختونخواہ کے ضلع خیبر میں پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی دراندازی ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بلاول بھٹو زرداری، دہشتگردی، سیکورٹی فورسز
کراچی / اسلام آباد / لاہور (21 دسمبر 2024) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخواہ کے ضلع خیبر میں پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی دراندازی ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپریشن میں ہمارے جوانوں کے ہاتھوں 4 دہشتگردوں کا جہنم واصل ہونادہشتگردوں کے لیے پاکستانی قوم کا جواب ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آپریشن میں جامِ شہادت نوش کرنے والے جوان عامر سہیل آفریدی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید کے خون کے ہر قطرے کی قوم مقروض رہے گی۔ انہوں نے شہید عامر سہیل آفریدی کے اہل خانہ سے دلی تعزیت و یکجہتی کا بھی اظہار کیا۔