جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

شہید جمہوریت بینظیر بھٹو کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کی مشعل بردار موٹر سائیکل ریلی

شہید بینظیر بھٹو، پیپلز پارٹی، پاکستان

ایک سال قبل

Voting Line

 

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز یوتھ آرگنائزیشن لاھور کے زیر اہتمام شہید جمہوریت بینظیر بھٹو کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مشعل بردار موٹر سائیکل ریلی کا الحمرا سے گورنر ہاؤس تک انعقاد کیا گیا۔۔۔

 

جس میں پیپلز یوتھ اور پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،ریلی کی قیادت سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے کی ریلی میں جیالوں نے شہدا کی تصویروں کو آویزاں کرنے کے ساتھ جئے بھٹو کے نعرے بھی لگائے ۔سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی شہزاد سعید چیمہ کاکہناتھاکہ بے نظیر کی شہادت کا نقصان پارٹی کو نہیں بلکہ پورے ملک اور سیاست کو ہوا ۔ پیدائش سے شہادت تک بے نظیر نے مصائب و عدالتیں دیکھیں،26 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر خصوصی ٹرین جس کا نام‘‘ سفر بے نظیر’’ ہوگا ،پی پی پی کی قیادت کی جانب سے کہا گیا27 دسمبر تک ہر شہر میں ریلیاں نکالی جائیں گی اور ایک ہزار جیالوں کو بے نظیر ٹرین کے ذریعے نوڈیرو لے جائیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry