جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

فلائی جناح نے اپنے بین الاقوامی روٹس میں مزید اضافہ کرتے ہوئے لاہور سے بحرین کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فلائی جناح ن

Editor

ایک سال قبل

Voting Line
فلائی جناح نے اپنے بین الاقوامی روٹس میں مزید اضافہ کرتے ہوئے لاہور سے بحرین کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔
 
 28 مارچ سے لاہور سے بحرین کے لیے پروازوں کا آغاز متوقع ہے۔فلائی جناح کی طرف سے لاہور سے بحرین کے لیے کرایہ 87,999 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ لاہور سے بحرین کی پروازیں بدھ اور جمعہ کے روز آپریٹ کی جائیں گی جبکہ بحرین سے لاہور کی پروازیں جمعرات اور ہفتے کو آپریٹ ہوں گی۔
 
مریم نواز کی ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت
اس کے علاوہ فلائی جناح لاہور سے مسقط کے لیے بھی ہفتہ وار دو طرفہ 2 پروازیں آپریٹ کرے گی۔ لاہور سے بحرین کے لیے پرواز کا کال سائن نائن پی 530 جبکہ بحرین سے لاہور کی پرواز کا کال سائن نائن پی 531 مختص کیا گیا ہے۔
 
لاہور سے بحرین کے لیے پرواز رات 11 بجکر 35 منٹ پر روانہ ہوگی۔ فلائی جناح کی جانب سے پروازوں کے آغاز کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور اس سلسلے میں مسافروں کو بہترین سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ 
 
 
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry