صدر مملکت آصف علی زرداری کا عالمی یومِ نسواں پر پیغام
صدر مملکت آصف علی زرداری کا عالمی یومِ نسواں پر پیغام
صدر مملکت آصف علی زرداری کا عالمی یومِ نسواں پر پیغام
خواتین کی استقامت ، معاشرتی تشکیل و ترقی میں کردار کے اعتراف کیلئے عالمی یومِ نسواں منا رہے ہیں، صدر مملکت
اس سال کا عالمی یومِ نسواں کا عنوان ہر خاتون کے حقوق اور مواقع تک مساوی رسائی یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیتا ہے، صدر مملکت
خواتین ہماری آبادی کا تقریباً نصف حصہ ہیں ، صدر مملکت
خواتین کو بااختیار بنانا ہماری قومی ترقی کے لیے ناگزیرہے، صدر مملکت
خواتین کو مساوی حقوق ، مواقع دینے والے معاشرے زیادہ خوشحال، پرامن اور پائیدار ہوتے ہیں، صدر مملکت
خواتین کو تعلیم، معاشی مواقع اور قائدانہ کردار تک رسائی دینا پوری قوم کیلئے سودمند ہے، صدر مملکت
بہت سی خواتین کو اب بھی تشدد، امتیازی سلوک اور انکی بھرپور معاشرتی شمولیت میں رکاوٹوں کا سامنا ہے، صدر مملکت
ہمیں ایک ہمہ جہت اور مساوات پر مبنی معاشرہ تشکیل دینا ہے، صدر مملکت
خواتین کے تحفظ، تعلیم اور معاشی آزادی کیلئے پالیسیاں بہتر بنانے کیلئے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
کاروباری اور نجی شعبے کو خواتین کیلئے مساوی مواقع، منصفانہ اُجرت اور کام کیلئے محفوظ ماحول فراہم کرنا چاہیے، صدر مملکت
پاکستان آئینی دفعات ، بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق خواتین کے حقوق کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، صدر مملکت
گزشتہ کچھ سالوں میں ہم نے گھریلو تشدد، کام کی جگہ پر ہراسانی اور صنفی امتیاز کے خلاف قوانین کے نفاذ سمیت کلیدی اقدامات کیے ، صدر مملکت
صنفی بنیاد پر تشدد سے بچ جانے والوں کے لیے خصوصی عدالتوں اور ہیلپ لائنز کے قیام سے خواتین کے تحفظ میں مدد ملی ہے، صدر مملکت
پاکستان نے سیاست، عدلیہ، قانون نافذ کرنے والے اور دیگر سرکاری اداروں میں خواتین کی نمائندگی بڑھانے کے لیے اقدامات کیے ، صدر مملکت
خواتین کی مالیاتی شمولیت، کاروبار ی سرگرمیوں اور ڈیجیٹل خواندگی کے فروغ کے لیے معاشی اقدامات لیے گئے، صدر مملکت
آئیے ، اس عالمی یومِ نسواں پر ہر خاتون کو بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کریں ، صدر مملکت
No comments yet.