پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور خواتین کے عالمی دن پر پیغام
پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور خواتین کے عالمی دن پر پیغام
پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور خواتین کے عالمی دن پر پیغام
فریال تالپور کا عالمی یوم خواتین کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد
معاشرتی ترقی اور خوشحالی میں خواتین کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے: فریال تالپور
خواتین صرف خاندان ہی نہیں، سماج کی بھی ریڑھ کی ہڈی ہیں: فریال تالپور
خواتین نے یہ ثابت کرکے دکھایا ہے کہ وہ بطور نگہبان، پیشہ ور اور رہنما انتھک محنت کرتی ہیں: فریال تالپور
خواتین کی ثابت قدمی، ہمدردی اور غیر متزلزل لگن وہ ستون ہیں جن پر مضبوط قومیں تعمیر ہوتی ہیں: فریال تالپور
پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کی علمبرداری کی ہے: فریال تالپور
قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا خواتین کے متعلق وژن مشعل راہ ہے: فریال تالپور
قائدِ عوام اور بی بی شہید نے ایک ایسے پاکستان کا خواب دیکھا جہاں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہوں: فریال تالپور
پیپلز پارٹی اپنے شہید قائدین کے مشن پر کاربند ہے کہ رکاوٹیں توڑ کر خواتین کو ہر شعبے میں ان کا جائز مقام دلائے: فریال تالپور
صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی قائدِ عوام اور بی بی شہید کے ویژن پر عمل پیرا ہیں: فریال تالپور
صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایک ایسے معاشرے کے لیے سرگرم عمل ہیں جہاں صنفی مساوات محض ایک خواہش نہیں بلکہ حقیقت ہو: فریال تالپور
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور بے گھر خواتین کو رہائشی پلاٹس کے مالکانہ حقوق جیسی اسکیمیں انقلابی اقدامات ہیں: فریال تالپور
عالمی دن کے موقع پر میں اپنی پاکستانی بہنوں اور بیٹیوں کو ایک خصوصی پیغام دینا چاہتی ہوں: فریال تالپور
پاکستانی خواتین کے لیئے میرا پیغام یہ ہے کہ آپ کی طاقت، حوصلہ اور جدوجہد قوم سازی کی حقیقی روح ہے: فریال تالپور
ہم سب مل کر ایک زیادہ منصفانہ، مساوی اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کر سکتے ہیں: فریال تالپور
آئیے ہم سب مل کر مادرِ ملت فاطمہ جناح، بی بی شہید اور مادرِ جمہوریت بیگم بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مشکلاتوں کو شکست دیں اور رکاوٹوں کو عبور کریں: فریال تالپور
آج معاشرے کے ہر فرد کے لیئے بھی میرا یہ پیغام ہے کہ ایک بہتر پاکستان کو حقیقی بنانے کا سفر ابھی ختم نہیں ہوا: فریال تالپور
آئیے آج یہ تجدید عہد کریں کہ اپنے معاشرے کے تمام طبقات سے امتیاز کا خاتمہ، مساوی مواقع کی فراہمی اور خواتین کے لیے محفوظ ماحول کی تخلیق کے لیے مِل کر کام کریں گے: فریال تالپور
No comments yet.