جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

کرسچن بزنس مین فیلوشپ پاکستان کے وفد کی ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی ڈائریکٹر جنرل رافیہ سید سے ملاقات

کرسچن، بزنس، ٹریڈ

Editor

ایک سال قبل

Voting Line

 

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) کرسچن بزنس مین فیلوشپ پاکستان کے تین رکنی وفد نے صدر سلیم شاکر کی قیادت میں منسٹری آف کامرس کے ذیلی ادارے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی ڈائریکٹر جنرل رافیہ سید سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ اس دوران وفد نے انہیں انٹرفیتھ ہارمنی کے حوالے سے تقریب میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے بڑی خوش دلی اور خندہ پیشانی سے قبول کی۔ اس موقع پر عافیہ سید نے کرسچن بزنس مین فیلوشپ پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی کے لئے کی گئی کوششوں کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ یادر ہے کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان معاشی ترقی اور قومی بھلائی کے منصوبوں کو عالمی تقاضوں کے مطابق سرانجام دینے میں دن رات کوشاں ہے۔ کرسچن بزنس مین فیلوشپ پاکستان کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اقبال کھوکھر اور خورشید انڈسٹری کے فیلڈ آفیسر جو شو اسلیم بھی شامل تھے

 

   

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry