جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

پیٹرول کی نئی قیمت 256 روپے 13 پیسےفی لیٹرمقرر کی گئی

Team

ایک سال قبل

Voting Line

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے اور پیٹرول 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت 256 روپے 13 پیسےفی لیٹرمقرر کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا اور نئی قیمت 260 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry