ماہرِ معاشیات راؤ بابر جمیل پیپلز پارٹی میں شامل
سیاست، پنجاب
ماہرِ معاشیات راؤ بابر جمیل پیپلز پارٹی میں شامل
لاہور: معروف ماہرِ معاشیات راؤ بابر جمیل نے آج پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ پی پی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف اور جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے ان کا پارٹی میں استقبال کیا۔
تقریب میں پارٹی کے دیگر اہم رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
راؤ بابر جمیل نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ترقی پسند سیاست اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت نے انہیں متاثر کیا ہے۔ انہوں نے آصف علی زرداری کی مفاہمتی پالیسی کو پاکستان کے لیے فائدہ مند قرار دیا۔
راجہ پرویز اشرف نے راؤ بابر جمیل کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ان کی معاشیات پر دسترس قیمتی اثاثہ ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پڑھے لکھے طبقے کا سیاست میں آنا خوش آئند ہے۔
سید حسن مرتضیٰ نے بھی راؤ بابر جمیل کی شمولیت پر مبارکباد دی اور کہا کہ پیپلز پارٹی پاکستان میں عزت کی سیاست کرنے والوں کے لیے واحد آپشن ہے۔
راؤ بابر جمیل کی پروفائل:
* ماہرِ معاشیات
* پاکستان، امریکہ اور قطر سے تعلیم یافتہ
* سابق سی ای او یونائٹیڈ بینک لمیٹڈ، دوحہ
* حبیب قطر انٹرنیشنل ایکسچینج کے ڈائریکٹر
* پاکستان میں مختلف تعلیمی اداروں کے ڈائریکٹر
* ڈسٹرکٹ قصور میں زمیندار اور سماجی کارکن