صدر انجمن تاجران مجاہد مقصود بٹ کی پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو لاہور میں تاجروں سے ملاقات کی دعوت
سیاست، پنجاب
.
جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے صدر انجمن تاجران مجاہد مقصود بٹ سے لاہور میں خصوصی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پیپلز پارٹی کے رہنما احسن رضوی اور انجمن تاجران کے انفارمیشن سیکرٹری حافظ شیخ علاؤالدین بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران تاجروں کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سید حسن مرتضیٰ نے تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے جلد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات کرانے کی یقین دہانی کرائی۔
صدر انجمن تاجران مجاہد مقصود بٹ نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو لاہور میں تاجروں سے ملاقات کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ تاجر برادری کے ٹیکسوں سے ملکی معیشت کا پہیہ چل رہا ہے، اور حکومت کو چاہیے کہ وہ تاجروں کو اضافی ٹیکسوں کے بوجھ سے نجات دلائے۔
مجاہد مقصود بٹ نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کو ریلیف دینے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔