جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

لاھور،خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی پیپلز سیکرٹیریٹ ماڈل ٹاؤن میں سالگرہ تقریب

پی پی پی، پنجاب

Editor

ایک سال قبل

Voting Line

 

لاھور،خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی پیپلز سیکرٹیریٹ ماڈل ٹاؤن میں سالگرہ تقریب منعقد ہوئی۔

 

 

سالگرہ تقریب کا اہتمام بھٹو لیگسی فاؤنڈیشن کے چیئرمین بشیر ریاض نے کیا تھا۔

 

 

تقریب کے مہمان خاص سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود تھے۔

 

 

تقریب میں ایم این اے ثمینہ گھر کی ،ایم پی اے شازیہ عابد،فیصل میر،رانا جواد،عبدالقادر شاہین،نرگس خان،ڈاکٹر عائشہ شوکت،شاہدہ جبیں،فرخ مرغوب،بشری منظور منظور مانیکا،ہمایوں سرور بودلہ، فائزہ ملک،سبط حسن،ذیشان شامی،آغا تقی،میاں عتیق الرحمن،خدیجہ حسن،فرحت یاسمین،نادیہ شاہ،ڈاکٹر وسیم سیال،ریاض جٹ سمیت درجنوں کارکن شریک ہوئے۔

 

 

نظامت کے فرائض سینئر رہنما فیصل میر نے ادا کیے۔

 

خاتون اول کی سالگرہ میں شرکت میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔مخدوم احمد محمود نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ 

پاکستان کی سیاست میں بھٹو خاندان کی خدمات کو نہیں بھلایا جاسکتا 

آصفہ بھٹو سادگی اور عاجزی کا پیکر ہیں۔وہ اپنے سٹاف کو بہت عزت دیتی ہیں۔

عزت دینا بڑے گھرانوں اور خون کی روایت اور خوبی ہے 

آصفہ بھٹو اپنے نانا اور بی بی کا خون ہیں ان میں انکی والدہ بولتی ہیں 

میری دعا ہے کہ اللہ تعالی کے نصیب بہت اچھے کرے۔ 

 

ن لیگ کیساتھ اتحاد میں گونگ اور ریسونگ اینڈ چلنے تک مسئلہ حل نہیں ہو گا۔

مسائل ملکر حل کرنے کی ضرورت ہے۔

 

میں پیکاایکٹ کی ڈبیٹ کا حصہ نہیں مگر ذاتی طور پر کسی بھی قسم کی قدغن کیخلاف ہوں ۔

گورنر اور صدر کے افسز کی ڈیوٹی ہے کہ اسمبلی کے پاس کردہ بل پر دستخط کریں ۔ انہوں نے مزید کہا۔ کہ

صدر زرداری نے پیکا ایکٹ ہر دستخط کر کے اپنی ڈیوٹی انجام دی ہے۔

 

آصفہ بھٹو کی سالگرہ میں شرکت کرنیوالوں کے شکر گزار ہیں۔بشیر ریاض نے سب کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ

آصفہ بھٹو کو خاتون اول کا خطاب دینے پر صدر مملکت آصف علی زرداری کے شکر گزار ہیں

خاتون اول آصفہ بھٹو بی بی شہید کے ویژن کو لیکر بڑھ رہی ہیں۔ثمینہ گھرکی نے کہا کہ

آصفہ بھٹو نہ صرف پاکستانی خواتین بلکہ چیئرمین بلاول بھٹو کی مضبوط سپورٹ ہیں۔

 

 

 

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry