جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے: بلاول بھٹو زرداری

کشمیر، پاکستان

Editor

ایک سال قبل

Voting Line

اسلام آباد/کراچی (4 فروری 2025) 

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے اپنے آئین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے کشمیری عوام کے ساتھ ایک سنگین ناانصافی قرار دیا۔ پی پی پی کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے عہد کیا کہ پارٹی کشمیری عوام کے ساتھ اس وقت تک کھڑی رہے گی جب تک وہ ان کا حق خود ارادیت حاصل نہیں کر لیتے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یاد دلایا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے 1990 میں 5 فروری کو سرکاری تعطیل کا اعلان کیا تھا، انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ 70 سال سے زائد عرصے سے بھارتی افواج نے کشمیری بھائیوں پر مظالم ڈھائے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں کو شہید، معذور اور قید کیا گیا ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر کے لیے ایک ہزار سال لڑنے کا عزم کیا تھا اور پیپلز پارٹی کشمیر کاز کے لیے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر درحقیقت برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پیپلز پارٹی ہر فورم پر کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ بھارتی افواج کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اوربھارت کو کشمیری عوام پر ظلم سے روکے۔

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry