جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت پیپلز انفارمیشن بیورو کا اجلاس

ثانیہ کامران نے تجویز دی کہ پارٹی میں کنٹنٹ رائٹرز کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جائے جو پارٹی کے بیانیے کو منظم اور موثر طریقے سے پیش کرنے میں مدد دے۔

Editor

ایک سال قبل

Voting Line

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت پیپلز انفارمیشن بیورو کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پارٹی کے مختلف رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ندیم افضل چن، جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی، سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ، فیصل میر، ثانیہ کامران، عائشہ نواز چوہدری، بشری منظور مانیکا، احسن رضوی، ذیشان شامی، راؤ بابر جمیل، نسیم صابر، فرخ بصیر، بشارت علی، عمائمہ افتخار اور عثمان اعوان نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے شرکاء کا تعارف کرایا اور انہیں اجلاس کے ایجنڈے سے آگاہ کیا۔ سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے انفارمیشن بیورو کی کارکردگی اور مستقبل کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔ اجلاس میں پارٹی کے شعبہ اطلاعات کو مزید منظم اور فعال بنانے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔

اس موقع پر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پارٹی کے شعبہ اطلاعات کو مزید منظم کرنے پر خصوصی توجہ دینا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے بیانئیے کو عملی شکل میں عوام کے سامنے لانا انتہائی ضروری ہے اور اس کے لیے مربوط حکمت عملی اپنانا ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ متحرک سوشل میڈیا کے بغیر سیاست میں آگے بڑھنا ممکن نہیں، لہٰذا پیپلز پارٹی کو جدید ذرائع ابلاغ کے موثر استعمال پر توجہ دینی ہو گی۔

ندیم افضل چن نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی میں قیادت اور کارکنان کے درمیان فاصلے ختم کرنا ہوں گے تاکہ پارٹی کے بیانیے کو بہتر انداز میں فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ پارٹی کے ترجمانوں، سوشل میڈیا موبلائزرز اور ٹی وی پروگرامز میں شرکت کرنے والے نمائندوں کی فہرستیں تیار کی جائیں تاکہ پارٹی کا موقف مؤثر انداز میں عوام تک پہنچایا جا سکے۔

ثانیہ کامران نے تجویز دی کہ پارٹی میں کنٹنٹ رائٹرز کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جائے جو پارٹی کے بیانیے کو منظم اور موثر طریقے سے پیش کرنے میں مدد دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی لیڈرز کو روزانہ کی بنیاد پر پارٹی کے بیانیے کی گائیڈ لائن فراہم کی جائے تاکہ ایک متحدہ اور مضبوط پیغام عوام تک پہنچایا جا سکے۔

اجلاس میں پارٹی کے میڈیا اور اطلاعاتی امور کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے مزید تجاویز بھی زیر بحث آئیں اور متفقہ فیصلے کیے گئے۔

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry