صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال پر اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی شرکت کی
صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال پر اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی شرکت کی
صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال پر اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
صدر مملکت نے اجلاس کے دوران اہم نکات پر روشنی ڈالی:
- دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے۔
- دہشت گرد قوم کو تقسیم کرنا چاہ رہے ہیں۔
- صورتحال واضح ہے، ریاست نے رہنا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنی ہے۔
- انسداد دہشت گردی ونگ کو جدید اسلحہ فراہم کیا جائے گا۔
- بلوچستان دل کے قریب ہے، اور ہم صوبے کی ترقی اور پائیدار امن چاہتے ہیں۔
- بلوچستان کے ہر بچے کو اسکول میں دیکھنا چاہتے ہیں۔
- جدید ٹیکنالوجی سے بچوں کو روشناس کرانا وقت کی ضرورت ہے۔
اجلاس میں قائم مقام گورنر بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری، اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
No comments yet.