جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب: انفارمیشن بیورو اجلاس کے منٹس اور تفصیلات طلب

احمد جواد فاروق رانا نے نسیم صابر کو لکھے گئے خط میں بیورو کے قیام کی تاریخ، ابتدائی عہدیداران کے نام، اب تک ہونے والے اجلاسوں کی تفصیلات، میٹنگ منٹس، فیصلوں پر عمل درآمد کی رپورٹ اور 17 مارچ کے اجلاس میں شریک افراد کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

Editor

ایک سال قبل

Voting Line

پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے انفارمیشن بیورو کے اجلاس پر سوالات اٹھ گئے

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے فنانس سیکرٹری احمد جواد فاروق رانا نے پارٹی سیکریٹریٹ کے آفس انچارج نسیم صابر سے پیپلز انفارمیشن بیورو کے 17 مارچ کو ہونے والے اجلاس کے حوالے سے اہم معلومات اور دستاویزات طلب کی ہیں۔

احمد جواد فاروق رانا نے نسیم صابر کو لکھے گئے خط میں بیورو کے قیام کی تاریخ، ابتدائی عہدیداران کے نام، اب تک ہونے والے اجلاسوں کی تفصیلات، میٹنگ منٹس، فیصلوں پر عمل درآمد کی رپورٹ اور 17 مارچ کے اجلاس میں شریک افراد کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ کیا پارٹی سیکریٹریٹ کے معاون عملے کو بھی بیورو کا حصہ بنایا گیا ہے؟ اور سوشل میڈیا گرافک ڈیزائنر یاسر بخاری اور ڈپٹی جنرل سیکرٹریوں کو اجلاس میں کیوں مدعو نہیں کیا گیا؟

احمد جواد فاروق رانا نے نسیم صابر سے تین دن کے اندر اندر ان سوالات کا جواب دینے کا کہا ہے۔

یہ خط پارٹی کے اندرونی معاملات میں شفافیت اور جوابدہی کے مطالبے کی نشاندہی کرتا ہے۔

Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry