جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

پشتون کمیونٹی کا اسلام آباد پولیس پر اعتماد، سوشل میڈیا کی من گھڑت مہم بے نقاب

اسلام آباد پولیس پر پشتونوں کو ہراساں کرنے کا بے بنیاد پروپیگنڈہ ناکام ہوگیا

Mubasher Munir

ایک سال قبل

Voting Line

پشتون کمیونٹی نے اسلام آباد پولیس پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا کی جھوٹی مہم کا پردہ چاک کر دیا۔

اسلام آباد پولیس پر پشتونوں کو ہراساں کرنے کا بے بنیاد پروپیگنڈہ ناکام ہوگیا، اسلام آباد میں مقیم پشتونوں کے بیانات نے پولیس کے حق میں حقیقت آشکار کر دی۔

اسلام آباد میں مقیم ایک پشتون نے اسلام آباد پولیس کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ 30 سال سے اسلام آباد میں رہائش پذیر ہوں، آج تک کبھی بھی کسی پولیس والے نے تنگ نہیں کیا، اسلام آباد پولیس نے ہمیشہ بہت تعاون کیا۔

ایک پشتون دکاندار نے کہا کہ پولیس ہماری حفاظت کے لیے یہاں پر مامور ہے، آپ کسی غلط کام میں ملوث نہ ہو، کوئی آپ کو تنگ نہیں کرے گا، اسلام آباد پولیس جرائم پیشہ افراد کو پکڑتی ہے، ہمارے ساتھ ان کا رویہ مثبت رہا ہے۔

اسلام آباد میں ادویات بیچنے والے ایک اور پشتون دکاندار کا کہنا تھا کہ آج کل سوشل میڈیا پہ افواہیں پھیل رہی ہیں کہ اسلام آباد پولیس پٹھانوں کو تنگ کر رہی ہے، سوشل میڈیا پر اسلام آباد پولیس کے خلاف جھوٹی مہم تفریق پھیلانے کے لیے کی جا رہی ہے۔ یہاں 10 سال ادویات بیچ رہا ہوں، آج تک کسی نے تنگ نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس والے صرف جرائم پیشہ افراد کو پکڑتے ہیں، جو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں، پولیس ان کے خلاف ہے، پشتونوں کے خلاف کریک ڈاؤن سے متعلق ایسی خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry