سید علی حیدر گیلانی کو ہلال امتیاز ملنے پر ثانیہ کامران کی مبارکباد
یہ اعزاز نہ صرف سید علی حیدر گیلانی کے لیے بلکہ ان کے خاندان کے لیے بھی باعث فخر ہے۔ ثانیہ کامران نے دعا کی کہ "اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیوں سے نوازے اور آپ کی خ
لاہور: (نمائندہ خصوصی) سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ثانیہ کامران نے پنجاب اسمبلی کے پارلیمانی لیڈر سید علی حیدر گیلانی کو ہلالِ امتیاز ملنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔
اپنے تہنیتی پیغام میں ثانیہ کامران نے کہا کہ "یہ اعزاز آپ کی جرات، ہمت، استحکام، عوامی خدمت، لگن اور بے لوث محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ آپ کی سیاسی بصیرت، عوامی مسائل کے حل کے لیے کوششیں، اور صوبائی اسمبلی میں آپ کی مثالی کارکردگی ہم سب کے لیے مشعل راہ ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اعزاز نہ صرف سید علی حیدر گیلانی کے لیے بلکہ ان کے خاندان کے لیے بھی باعث فخر ہے۔
ثانیہ کامران نے دعا کی کہ "اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیوں سے نوازے اور آپ کی خدمات کو ہمیشہ سراہا جائے۔"
یہ اعزاز سید علی حیدر گیلانی کی عوامی خدمت اور جمہوری اقدار کے لیے کی جانے والی کاوشوں کا اعتراف ہے، جو نہ صرف پیپلز پارٹی بلکہ پورے ملک کے لیے ایک اعزاز کی حیثیت رکھتا ہے۔
No comments yet.