جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

جناح ہسپتال کو آؤٹ سورس کرنے کی کوششیں عوامی مفادات کے منافی ہیں: ملک احمد خان بچر

جناح ہسپتال کو آؤٹ سورس کرنے کی کوششیں عوامی مفادات کے منافی ہیں: ملک احمد خان بچر

Editor

ایک سال قبل

Voting Line
جناح ہسپتال کو آؤٹ سورس کرنے کی کوششیں عوامی مفادات کے منافی ہیں: ملک احمد خان بچر
 
 
 
**لاہور**: پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بچر نے حکومتی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جناح ہسپتال کو آؤٹ سورس کرنے کی کوششیں عوامی مفادات کے منافی ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر لاہور کے ہسپتالوں کو چلانے کی صلاحیت نہیں ہے تو ٹک ٹاک بنانے کی بجائے عوامی مسائل پر توجہ دی جائے۔ انہوں نے تعلیمی اداروں کی نجکاری کو تعلیمی نظام کی تباہی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اقدامات سے پنجاب میں رمضان المبارک کے دوران جرائم میں 33 فیصد اضافہ ہوا ہے۔  
 
انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود عمران خان اور ان کی بہنوں سمیت پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتوں کو روک رہی ہے، جس سے انارکی پھیلانے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پر تاریخ کا سب سے بڑا ظلم ہو رہا ہے، جبکہ حکومت کا سولر پروگرام بھی ناکام ہو چکا ہے، جس میں صرف تین کمپنیوں کو شامل کیا گیا۔ انہوں نے گندم کے بحران پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کاشتکاروں کے ہاتھ باندھ دیے ہیں اور اب گندم درآمد کرنے پر مجبور ہے۔  
 
نئی تعمیر ہونے والی نہروں کے معاملے پر انہوں نے بلاول بھٹو کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں عوام کا اتنا ہی غم ہے تو وہ پنجاب کے پانی کے حقوق کے تحفظ کے لیے آواز اٹھائیں، کیونکہ اس معاملے کا بوجھ پنجاب پر پڑے گا اور فی ایکڑ پانی کی کمی ہو جائے گی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو واضح کیا کہ نہروں کے معاملے پر اعتراضات کا جواب عظمیٰ بخاری کی بجائے خود انہیں دینا ہوگا۔  
 
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ان کی بہنوں کو ملنے کی اجازت نہ دی گئی تو تحریک انصاف احتجاج پر اتر آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی بھی اپنی ہی حکومت کے اقدامات پر رو رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت کو 48 گھنٹے کی الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ سہولیات نہ ملنے پر عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جائے گی۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "چچا بھتیجے" کی سیاست اب ایک مردہ نعش بن چکی ہے، جبکہ تحریک انصاف کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور گندم کی ٹرالیوں کے ساتھ سڑکوں پر موجود ہوگی۔
 
 
 
 
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry