جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

وزیراعظم کی عالمی شپنگ کمپنی کے ساتھ میری ٹائم سیکٹر میں اشتراک کے معاہدے کی تشکیل کے عمل کو تیز کرنے کے لیے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ بنانے کی ہدایت

وزیراعظم کی عالمی شپنگ کمپنی کے ساتھ میری ٹائم سیکٹر میں اشتراک کے معاہدے کی تشکیل کے عمل کو تیز کرنے کے لیے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ بنانے کی ہدایت

Editor

ایک سال قبل

Voting Line
 
 
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عالمی شپنگ کمپنی A. P. Moller - Maersk کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین رابرٹ میرسک کی ملاقات
 
وزیراعظم کا عالمی شپنگ کمپنی کی پاکستان میں 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم 
 
گزشتہ سال A. P Moller - Maersk کے ساتھ کیے گئے یاداشتوں کو جلد از جلد معاہدوں کی شکل دی جائے. وزیراعظم کی ھدایت
 
وزیراعظم کی عالمی شپنگ کمپنی کے ساتھ میری ٹائم سیکٹر میں اشتراک کے معاہدے کی تشکیل کے عمل کو تیز کرنے کے لیے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ بنانے کی ہدایت 
 
وزیراعظم کی ورکنگ گروپ کو ایک مہینے کے اندر سفارشات پیش کرنے کی ہدایت 
 
اب  وقت ہے کہ تمام رکاوٹیں دور کر کے میری ٹائم شعبے کو عالمی مسابقتی معیار پر لایا جائے، وزیراعظم
A. P Moller Maersk
 کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری سے پاکستان کے  میری ٹائم سیکٹر میں وسیع پیمانے پر مثبت تبدیلی آئے گی، وزیراعظم 
 
اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو وسیع سمندری وسائل  سے نوازا ہے، اور اس شعبے کی استعداد سے فائدہ اٹھا کر ان وسائل کو ملک کی بہتری استعمال کرنے کے لئے کوشاں ہیں. وزیراعظم 
 
حالیہ عالمی منظر نامے میں خطے میں تجارت اور  نقل و حمل کے لیے پاکستان کی بطور راہداری اہمیت میں اضافہ ہوا ہے، وزیراعظم 
 
ملکی معیشت کی ترقی کے لیے ضروری ہے کے ہم خطے میں ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے پاکستان کو ایک قابل اعتبار اور مؤثر اقتصادی راہداری کے طور پر قائم کریں، وزیراعظم 
 
وزیراعظم نے ملاقات میں A.P. Moller - Maersk کو پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی  
 
پوری دنیا میں A.P. Moller - Maersk کے کلائنٹس نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے مواقع  میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، رابرٹ میرسک
 
اس خطے میں A.P. Moller - Maersk کا پہلا بحری جہاز 1924 میں آیا تھا، اور آج خطے میں پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات کسی بھی دور کے مقابلے میں مضبوط ترین ہیں، رابرٹ میرسک
 
پاکستان کا وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت کے لیے اس خطے میں بطور اقتصادی راہداری کلیدی کردار ہے جو کہ ہماری کمپنی کے لیے انتہائی اہم ہے، رابرٹ میرسک
 
رابرٹ میرسک نے پاکستان کے سی پورٹس میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا
 
پاکستان کی  بندرگاہوں  میں لاجسٹکس کا جدید ترین نظام  اور انکو جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کر کے خطے میں بذریعہ سمندر تجارت کے لیے ایک منفرد مرکز قائم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، رابرٹ میرسک
 رابرٹ میرسک نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے پر کشش قرار دیا.
 
ملاقات میں عالمی شپنگ کمپنی کے ڈی ای او کیتھ سوینڈسن، ڈینمارک کے سفیر جیکب لینلف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر بحری امور محمد جنید انور چوہدری، وزیراعظم کے مشیر سید توقیر شاہ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے.
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry