جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں تین رکنی وفد کی ملاقات*

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں تین رکنی وفد کی ملاقات*

Editor

ایک سال قبل

Voting Line

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں تین رکنی وفد کی ملاقات*

 
دونوں رہنماؤں کا غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی بلا اشتعال بمباری اور ظلم و ستم پر بین الاقوامی قوتوں کی خاموشی پر تشویش کا اظہار. 
 
وزیرِ اعظم کی غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر جاری صہیونی ظلم و جبر کے خلاف ہر بین الاقوامی فورم پر آواز اٹھانے اور پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ. 
 
صہیونی ظلم و جبر کے شکار نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کی حمایت کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف واضح ہے. وزیرِ اعظم
 
امیر جماعت اسلامی نے بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا
 
حکومتی ٹیم توانائی کے شعبے میں طویل مدتی اصلاحات لانے کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے، وزیراعظم 
 
توانائی کے شعبے میں مزید اصلاحات عام آدمی کی زندگی میں آسانی مد نظر رکھتے ہوئے تشکیل دی جا رہی ہیں، وزیراعظم  
 
مشکلات کے باوجود عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی اور یہ مشن جاری رکھیں گے. وزیرِاعظم
 
انشاء اللہ پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا. وزیرِ اعظم
 
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، جماعت اسلامی کے راہنما لیاقت بلوچ، آصف لقمان قاضی بھی شریک تھے
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry