جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی بحرین کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین سے تاشقند میں ملاقات۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی بحرین کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین سے تاشقند میں ملاقات۔

Editor

ایک سال قبل

Voting Line
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی بحرین کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین سے تاشقند میں ملاقات۔
 
 چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے تاشقند، ازبکستان میں منعقدہ 150ویں  بین الپارلیمانی یونین (IPU)  کے اجلاس کے سائیڈ لائنز پر بحرین کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پاکستان اور بحرین کے درمیان برادرانہ تعلقات اور دوطرفہ و پارلیمانی روابط کو مزید فروغ دینے کےلئے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
 
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بحرین کے *بادشاہ، عظمت مآب حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ* کے لیے پاکستان کی قیادت اور عوام کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں کو سراہا۔ملاقات کے دوران پارلیمانی تعاون، اقتصادی و علاقائی روابط کومزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ دونوں رہنماو ں نے پارلیمانی وفود کے باقاعدہ تبادلوں، مشترکہ کمیٹیوں کے ذریعے تعاون اور ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے جامع فورمز پر زور دیا۔
 
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے سابقہ دور میں بطور وزیر اعظم پاکستان بحرین کی قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان ملاقاتوں نے دفاع، تجارت، اور محنت کشوں کے شعبوں میں جاری تعاون کی بنیاد اور راہیں ہموار کیں ۔ چیئرمین سینیٹ نے اقتصادی سفارت کاری کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون قرار دیتے ہوئے پاکستان-بحرین مشترکہ بزنس کونسل کے قیام کی تجویز دی اور خصوصی اقتصادی زونز (SEZs)، انفراسٹرکچر، آئی ٹی ،دفاع ،توانائی اور سیاحت کے شعبوں میں موجود سرمایہ کاری کے مواقعوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے نجی شعبے کے درمیان روابط کو بڑھانے اور پائیدار تجارتی و سرمایہ کاری شراکت
 داری کے فروغ کا خیرمقدم بھی کیا۔
دونوں رہنماﺅں نے دفاعی تعاون کی اہمیت کو تسلیم کیا اور چیئرمین سینیٹ نے تربیت اور استعداد کار بڑھانے کے شعبے میں تعاون
 کی پیشکش بھی کی۔ محنت کشوں کے حوالے سے بھی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے بحرین پر زور دیا کہ وہ ہنرمند پاکستانی کارکنوں کے لیے روزگار کے مواقعوں میں مزید وسعت کے حوالے سے مزید اقدامات اٹھائیں ۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بحرین میں مقیم پاکستانی بحرین کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
 
علاقائی اور کثیرالجہتی تعاون بھی ملاقات کا اہم موضوع رہا۔ چیئرمین سینیٹ نے آئی پی یو او آئی سی، اور ای سی او جیسے اہم فورمز کے ذریعے امن و ترقی کو فروغ دینے کے مشترکہ لائحہ عمل کے قیام پر زور دیا اور ماحولیاتی تبدیلی، خوراک کے تحفظ اور اقتصادی استحکام جیسے عالمی چیلنجز پر مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔عوامی سطح پر روابط کو مضبوط بنانے کے لیے ثقافتی اور تعلیمی تبادلوں کی بھی تجویز دی گئی، جن میں طلبہ کے تبادلوں کے پروگرامز اور علمی تعاون شامل ہے۔
 
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بحرین کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین سے ملاقات کے اختتام پر فلسطینی اور کشمیری عوام کے حق خد ارادیت کے لیے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور بین الاقوامی فورمز پر انصاف اور انسانی حقوق کے لیے مشترکہ آواز بلند کرنے پر زور دیتے ہوئے اقوام عالم سے اپیل کی کہ وہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کے تدارک کے لئے اقدامات اٹھائیں ۔ انہوں نے پاکستان-بحرین کے مابین برادرانہ تعلقات کے مسلسل فروغ پر اعتماد کا اظہار کیا اور مستقبل میں اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفود کے تبادلوں پر زور دیتے ہوئے انہیں دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry