پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری ہمایوں خان نے پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری ہمایوں خان نے پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا
گڑھی خدا بخش: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری ہمایوں خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اہم ذمہ داری سونپی۔ انہوں نے ان تمام کارکنان کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا اور بھرپور حمایت کی۔
کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ہمایوں خان نے کہا کہ میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ جب 1967 میں پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی گئی، میرے والد اس وقت پارٹی میں شامل ہوئے اور تب سے ہمارے خاندان کا پارٹی سے مضبوط رشتہ قائم ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پارٹی کے نظریے، عوامی خدمت اور جمہوریت کی بالادستی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے
No comments yet.