جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

پنجاب میں انفارمیشن بیورو کی تحصیل سطح تک تنظیم نو کرینگے:مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن

پارٹی انفارمیشن سٹریٹجی اینڈ پالیسی ونگ قائم کرنے جا رھے ہیں،

Editor

ایک سال قبل

Voting Line
 
 
 
 
 
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری
 اطلاعات ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پارٹی انفارمیشن سٹریٹجی اینڈ پالیسی ونگ قائم کرنے جا رھے ہیں،
 
پنجاب میں انفارمیشن بیورو کی تحصیل سطح تک تنظیم نو کرینگے۔وہ پیپلز سیکرٹیریٹ ماڈل ٹاؤن میں پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سبط حسن کی قیادت میں ملنے والے جامعہ پنجاب کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے ۔اس موقع پر نائب صدر پی پی وسطی پنجاب چودھری اختر چھوکر،جنید ڈوگر،عبدالرحمن رحمانی،منصور کٹاریہ،مہتاب سومرو،اسفند ملک،ابو صبور،مسلم،حسین،نسیم صابر،بشارت علی،مدثر شاکر،عمر ایاز شریک تھے۔ندیم افضل چن نے کہا کہ اسلام آباد،لاھور اور ملتان میں پوڈ کاسٹ سٹوڈیوز قائم کرینگے،پیپلز یوتھ اور پی ایس ایف انفارمیشن ونگ کے سرگرم لڑکوں کو مدر ونگز میں ایڈجسٹ کرینگے۔ندیم افضل چن نے مذید کہا کہ نوجوانوں کیلیے سڈی سرکلز ورکشاپس کا اہتمام کرینگے،آنیوالے وقت کیلیے متبادل اور نوجوان لیڈرشپ تیار کرنا چاہتے ہیں۔
 
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry