جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

پاکستان سمیت دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کے تہوار کی مبارکباد: چیئرمین:پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری

پاکستان سمیت دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کے تہوار کی مبارکباد: چیئرمین:پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری

Editor

ایک سال قبل

Voting Line
 
 پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کے تہوار کی مبارکباد اور ان کے لیے اپنی نیک تمناوَں کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں اپنے تمام مسیحی بھائیوں اور بہنوں کو ایسٹر کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، جو ہمیشہ سے ہماری قوم کے متنوع اور خوبصورت سماجی تانے بانے کا اہم حصہ رہے ہیں۔انہوں نے ملک کی ترقی میں مسیحی برادری کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم، صحت، دفاع اور عوامی خدمت جیسے شعبوں میں ان کی خدمات قابلِ فخر ہیں۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو اقلیتوں کے آئینی حقوق کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر فخر ہے۔ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو، صدر آصف علی زرداری سے لے کر آج تک، ہماری پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے ساتھ شمولیت، یکجہتی اور انصاف کے اصولوں کو مقدم رکھا ہے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کی جانب سے اقلیتوں کے تحفظ اور بااختیار بنانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتتے ہوئے ایک منصفانہ، روادار اور شمولیتی معاشرے کی تعمیر کے لئے اجتماعی کوششوں پر زور دیا جہاں تمام شہریوں کو ان کے عقیدے سے قطع نظر مساوی حقوق اور مواقع حاصل ہوں۔ انہوں نے قوم کو اپیل کی کہ وہ اپنی صفوں میں باہمی محبت، یکجہتی اور رواداری کو فروغ دیں۔
 
 
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry