جمعہ ،5 جون 2026 لائیو دیکھیں
Effy Jewelry

پاکستان پیپلز پارٹی کی این اے 213 عمرکوٹ سے کامیاب امیدوار صبا تالپور کی شاندار جیت کی خوشی میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما حافظ غلام محی الدین کی رہائش گاہ پر تقریب کا اہتمام

پاکستان پیپلز پارٹی کی این اے 213 عمرکوٹ سے کامیاب امیدوار صبا تالپور کی شاندار جیت کی خوشی میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما حافظ غلام محی الدین کی رہائش گاہ پر تقریب کا اہتمام

Editor

ایک سال قبل

Voting Line
پاکستان پیپلز پارٹی کی این اے 213 عمرکوٹ سے کامیاب امیدوار صبا تالپور کی شاندار جیت کی خوشی میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما حافظ غلام محی الدین کی رہائش گاہ پر تقریب کا اہتمام 
 
.پاکستان پیپلز پارٹی کی این اے 213 عمرکوٹ سے کامیاب امیدوار صبا تالپور کی شاندار جیت کی خوشی میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما حافظ غلام محی الدین کی رہائش گاہ پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی بھٹو شہید ایوارڈ کمیٹی پنجاب کے چیف آرگنائزر چودھری سجاد نذیر نے مٹھائی تقسیم کی۔ تقریب میں عامر نصیر بٹ، ڈاکٹر رفیق احمد، اقبال خان، اقبال آفاقی، آغا شہزاد رضا اور دیگر نمایاں کارکنان نے شرکت کی۔ شرکاء نے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کیں اور مٹھائی کھانے کا اہتمام کیا۔  

حافظ غلام محی الدین اور چودھری سجاد نذیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ این اے 213 عمرکوٹ کے باشعور عوام نے ضمنی انتخابات میں صبا تالپور کو کامیاب بنا کر پیپلز پارٹی کے مخالفین کو واضع پیغام دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف پیپلز پارٹی بلکہ جمہوریت اور اس کے اصولوں پر یقین رکھنے والوں کی فتح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صبا تالپور کی جیت کے موقع پر جیالے لاہور سمیت پورے ملک میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جشن منا رہے ہیں۔ سندھ کے عوام نے ایک بار پھر پیپلز پارٹی کو بھرپور حمایت دے کر ثابت کیا ہے کہ وہ وفاق کی علامت پیپلز پارٹی پر پورا بھروسہ رکھتے ہیں۔  
 
Comments

No comments yet.

سب سے زیادہ پڑھا
Effy Jewelry
Effy Jewelry